پاکستان دنیا

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانیوں کو خیر باد کہہ دیا

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانیوں کو خیر باد کہہ دیا

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستانیوں کو خیر باد کہہ دیا ہے ، اور اسی سلسلے میں خوبصورت الوداعی پیغام بھی جاری کیا ہے ۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹویٹر اکانٹ سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ اپنا سامان پیک کرتے دیکھے جا سکتے ہیں، کرسچن ٹرنر نے پہلے تو اپنا لیب ٹاپ بند کیا پھر اپنی بہترین اور پسندیدہ چیزیں باندھنا شروع کیں جس میں سب سے پہلے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض ، ویسٹ کوٹ اپنے نام کی کرکٹ شرٹ اور بلا تھا، مزے کی بات جس صندوق میں وہ اپنا سامان پیک کر رہے تھے وہ پاکستان کا دنیا بھر میں مشہور ٹرک آرٹ سے سجا تھا، جو دیکھنے کافی خوبصورت قابل دید تھا ۔کرسچن ٹرنر نے پوسٹ کا کیپشن دیا آپ سے مل کر اچھا لگا ، پھر ملیں گے اور ویڈیو میں نعرہ لگایا "یو کے پاکستان دوستی زندہ باد”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے