کراچی: ملک بھر میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز عارضی طور پر متاثر ہوگئے ہیں جس میں یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام شامل ہیں۔ انٹرنیٹ کی نگرانی کے ذمہ دار ادارے نیٹ بلاک نے پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غیر فعال ہونے کی اطلاع دی ہے جس میں یوٹیوب، ایکس، فیس بُک اور انسٹاگرام شامل ہیں۔کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں 8 بجے کے بعد سے ہی انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ انٹرنیٹ بھی سست روی کا شکار ہے۔واضح رہے کہ جولائی میں پاکستان کو 2023 کے نصف تک انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
پاکستان
پاکستان میں سوشل میڈیا سروس عارضی طور پر متاثر
- by Daily Pakistan
- دسمبر 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 435 Views
- 11 مہینے ago