اسلام آباد: معاہدوں کے تحت پاکستان نے جون 2025 تک خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) کی مراعات کو مرحلہ وار ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے، تمام SEZs کی مراعات کو 2035 تک مرحلہ وار ختم کیا جائیگا۔حکومت جون 2025 تک ایک منصوبہ تیار کرے گی اور SEZs کی تمام موجودہ مراعات کو 2035 تک مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے ایک تخمینے پر مبنی عمل درآمد کرے گی۔اینٹی کرپشن فریم ورک کو موثر بنانے کے لیے حکومت 2025 تک سول سروس ایکٹ میں ترمیم کرے گی تاکہ اعلی سطح کے عوامی عہدیداروں کے اثاثوں کی ڈیجیٹل فائلنگ اور عوامی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے اور ایف بی آر کے ذریعے اثاثوں کی جانچ کے لیے ایک مستحکم فریم ورک تیار کیا جائے گا۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت کو نمایاں خطرات لاحق ہیں اور یہ پالیسیوں کے موثر نفاذ اور بروقت بیرونی مالیاتی تعاون پر منحصر ہے۔
خاص خبریں
پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ تحریری معاہدے پر دستخط کردیئے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 12, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 127 Views
- 3 مہینے ago