پاکستان خاص خبریں

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام فوٹوگرافی و آرٹ نمائش کا آغازہو گیا

پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام فوٹوگرافی و آرٹ نمائش کا آغازہو گیا

:پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام عالمی یوم سیاحت کے موقع پر تین روزہ فوٹوگرافی و آرٹ نمائش کا آغاز ہو گیا ہے۔ پیر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (پی این سی اے) میں شروع ہونے والے فوٹوگرافی اور پینٹنگ کے مقابلے میں ملک بھر سے فوٹوگرافرز اور مصوروں کی جانب سے 322 تصاویر اور تقریباً 100 پینٹنگز جمع کروائی گئیں جنہیں نمائش میں رکھا گیا ہے، وزیر اعظم کے مشیر عون چوہدری نے نمائش کا افتتاح کیا اور نوجوان اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کے کام کو سیاحت کی اہمیت کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے بہترین کاوش قرار دیا۔ اس موقع پر پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاحت سے متعلق سرگرمیوں سے آگاہ کرنا اور سیاحت کا عالمی دن منانا ہے۔نمائش کے بعد قومی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ماہرین اور صوبائی و وفاقی حکومتوں اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے پاکستان میں غیر ملکی سیاحت کو فروغ دینے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد سیاحت کی بحالی، کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کے مسائل اور چیلنجز جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے