کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ماڑی پور کا بھی حق ہے کہ پاکستان کے ساتھ ترقی کرے۔ پاکستان پر 75 سال سے حکمرانی کرنے والوں کا عوام سے تعلق نہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ماڑی پور میں الیکش آفس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کراچی کے ہر علاقے میں جتنا بھی پانی ہے ایم کیو ایم کے دور میں ملا ہے۔ کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا آپ سے وعدہ ہے الیکشن میں جیتیں یا نہ جیتیں لیکن یہاں ضرور آئیں گے، ایم کیو ایم کی کوشش سے مڈل کلاس طبقہ بھی ایوان میں گیا۔
پاکستان
پاکستان پر 75 سال سے حکمرانی کرنے والوں کا عوام سے تعلق نہیں، خالد مقبول صدیقی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 321 Views
- 1 سال ago