پاکستان

پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

پاکستان کا آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

کراچی: وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ اور آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سوکار میں معاہدہ ہو گا۔ آذربائیجان کی سرکاری کمپنی سے ہر ماہ 1 ایل این جی کارگو خریدا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سمری ای سی سی میں پیش کرنے منظوری دے دی ہے۔پی ایل ایل سوکار کو ڈالرز میں ادائیگیاں کی جائیں گی اور پی ایل ایل ادائیگیوں کیلئے مقامی بینک میں ایل سیز کھولے گی۔ جون 2022 سے اسپاٹ کارگوز کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔گزشتہ سال پی ایل ایل موجودہ اورمڈٹرم معاہدے کے تحت کارگو خریدنے میں ناکام رہی تھی۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی خریداری کا انٹرگورنمنٹل معاہدہ طے پا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے