نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 76 ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ ہم آزادوطن میں سانس لے رہے ہیں۔ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا۔انشاءاللہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور وطن عزیز نے بہت آگے جانا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستانی قوم ہر چیلنج سے سروخرو ہوکر نکلے گی۔آزادی کی شمع روشن کرنے کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے اپنا خون دیا، بزرگوں نے ہمارے آزاد مستقبل کے لیے اپنا حال قربان کیا۔وزیر اعلیٰ نے تحریک پاکستان کی جدوجہد اور وطن کے امن کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کا تقاضاہے کہ ہم اپنے ماضی کے تجربات کی روشنی میں بہتر مستقبل کے لئے حکمت عملی بنائیں ۔ ایمان،اتحاد اور تنظیم کے اصولوں پر کاربند رہ کر سب کو ملکی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ آنے والی نسلوں کوایک پرامن، مضبوط اور خوشحال پاکستا ن دینا ہے۔ قوم کو ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے مثالی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئیے آج ہم اس عہد کی تجدید کریں کہ اپنے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ہم پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی توانائیاں وقف کریں گے اور مل کر پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے۔
نگران وزیر اعلی نے مزار اقبال ؒ پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازہ پر پرچم کشائی کی۔
نگران وزیر اعلی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے کالاخطائی روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ سبزی وفروٹ منڈی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے ڈیزائن کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔نئی سبزی وفروٹ منڈی کے ساتھ فش مارکیٹ اورسلاٹر ہاو¿س بھی بنائے جائیں گے اور بہترین سیوریج سسٹم بچھایا جائے گا۔ نئی سبزی و فروٹ منڈی تک رسائی کیلئے دورویہ سڑک بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے لاہور کے نواح رکھ جھوک میں بوٹینیکل گارڈن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نجی شعبے کے اشتراک سے بوٹینیکل گارڈن قائم کیا جائے گا۔بوٹینیکل گارڈن میں بٹر فلائی گارڈ ن میں تتلی کی ہزار اقسام رکھی جائے گی۔
محسن نقوی نے ایک بار پھر جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہسپتال کے اکثر وارڈز کے اے سی پھر بند تھے، تیماردار اپنے مریضوں کو ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دے رہے تھے۔ واش رومز کی صورتحال ابتر اور صفائی کے انتظامات ناقص تھے، مریضوں اور تیمارداروں نے وزیر اعلی محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے۔انہوں نے ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہمی کااظہار کیا اور صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت،پرنسپل جنرل ہسپتال اور ایم ایس کوسے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود اے سی ٹھیک نہیں کئے گئے اور مریضوں کا گرمی اور حبس سے برا حال ہے۔
محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کے دیہاتوں میں شہروں کی طرز پر صفائی کا سسٹم متعارف کروانے کا انقلابی فیصلہ کیا ہے۔ جس پر 14 اگست سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔ وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کے مطابق ”اب گاو¿ں چمکیں گے” نامی اس پروگرام کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہاتوں کو بھی شہروں کی طرز پر صفائی کا عملہ اور مکمل سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ اس پروگرام کے تحت دیہی آبادیوں کے بیماریوں سے تحفظ کے لیے صفائی کا منظم نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔ شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں بھی کمپیوٹرائز برتھ سرٹیفکیٹس، ڈیتھ سرٹیفیکٹس اور میریج سرٹیفیکٹس کی سہولیات میسر ہوں گی۔ یونین کونسل کی سطح پر گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے لیے جدید مشینری مہیا کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہر یونین کونسل کو سینٹری ورکرز مہیا کیے جائیں گے۔ اسی طرح گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ انتظامی امور میں تسلی بخش کارکردگی کے حامل کمیٹی ممبران کو خصوصی مراعات دی جائے گی۔
کالم
پاکستان کا مستقبل تابناک ہے
- by web desk
- اگست 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1185 Views
- 2 سال ago