خاص خبریں

پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا کوئی چانس نہیں ہے،اسحق ڈار

90 دن میں الیکشن ضرور ہوں لیکن نئی حلقہ بندیاں بھی آئینی تقاضا ہیں، اسحاق ڈار

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کا کہنا ہے کہ سیاسی گیم سکورنگ کر کے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔تین ماہ سے وزارت خزانہ کے منصب پر فائز ہوں اور ہر وقت ڈیفالٹ کی باتیں سنتا ہوں۔پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا ڈیفالٹ ہونے کا کوئی چانس نہیں ہے۔ملکی زرمبادلہ ذخائر کم ہیں مگر ڈیفالٹ کا خطرہ بالکل نہیں اور میں ثابت کرسکتا ہوں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ2013میں بھی معاشی حالات انتہائی ابتر تھے اور تین سال کے عرصے میں معیشت کھڑی کردی۔پاکستان2013میں بھی ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا مگر بہتر معاشی اقدامات سے باہر آگئے تھے۔اسحق ڈار نے اعتراف کیا کہ پاکستان اس وقت معاشی بھنور میں پھنسا ہوا ہے جس کے لئے آئی ایم ایف کے پاس جانا نتہائی ضروری ہوگیا ہے۔کیپیٹل مارکیٹ کی بہتری کے لئے چیئرمین ایس ای سی پی کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے