پاکستان کو ایک اور دراز قد محمد ذیشان نامی تباہ کن گیندباز مل گیا جسے شعیب اختر اور محمد آصف سے زیادہ خطرناک قرار دیا جارہا ہے۔
پاکستان میں قابلیت اور جنون کی کوئی کمی نہیں جس کا مظاہرہ دنیا، کبھی شعیب اختر، کبھی محمد عرفان تو محمد آصف اور بابر اعظم کی صورت میں کرچکی ہے۔
ایسا ہی ایک اور قابل کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصّہ بننے کو تیار ہے جو بولنگ کے اعتبار سے راولپنڈی ایکسپریس اور محمد آصف سے بھی زیادہ تباہ کن ہے۔
چھ فٹ آٹھ انچ قد کے حامل محمد ذیشان نے اپنی بولنگ کا جادو پاکستان کی انڈر نائنٹین ٹیم میں دکھا دیا ہے اب وقت ہے کہ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے محمد ذیشان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہوئے اسے آئندہ ورلڈ کپ کھیلنے والے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں محمد ذیشان اپنا سامنا کرنے والے بلے باز کو لگاتار باؤنسر مارتے نظر آرہے ہیں لیکن بلے باز کو ذیشان کی گیند سمجھ ہی نہیں آرہیں جب کہ وکٹ کیپر کو بھی یہ تیز بال پکڑنے میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔