گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیاست نہیں ریاست ہماری ترجیح ہے، پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے، معاشی استحکام میں گورنرز اپنا کردار ادا کریں گے۔گورنرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، گورنرز صوبے میں وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئین عوام کیلئے ہوتا ہے، آئین پاکستان عوام کے حقوق کا محافظ ہے، ہمیں عوام کی خدمت کیلئے آگے آنا چاہئے، ہم زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ کچھ نکات پر اتفاق ہوا ہے جو صدر اور وزیراعظم کو پیش کریں گے، سٹاک ایکسچینچ اچھی چل رہی ہے، شرح سود کم ہو رہی ہے، اڑان پاکستان کے تحت پاکستان آگے بڑھے گا۔
پاکستان
پاکستان کو معاشی استحکام کی ضرورت، گورنرز کردار ادا کرینگے، ٹیسوری
- by Daily Pakistan
- جنوری 12, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 10 Views
- 4 گھنٹے ago