خاص خبریں

پاکستان کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے،وزیراعظم

پاکستان کیخلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف محاذآرائی ملک دشمنی ہے۔ بدامنی پھیلانے والے بلوچستان کے بھی خیرخواہ نہیں ہے۔ کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کیخلاف قوم قربانی دے رہی ہے، امن کیلئے شہدا کا قرض تاقیامت نہیں اتارسکیں گے، قتل وغارت کرکیشرپسندبلوچستان کے عوام کیخلاف جارہے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ گوادرایئرپورٹ پرکل باضابطہ آپریشن کاآغاز ہوگیا، چین کے تعاون سے230ملین ڈالر کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہوا، گوادرایئرپورٹ سے پاکستانی معیشت کوفائدہ ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے خوش آئندہیں، آئی ٹی کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، آئی ٹی سیکٹرپرتوجہ دینے سے ایکسپورٹس مزید بڑھیں گی، ورلڈبینک کیطویل المدتی فریم ورک سے معیشت مستحکم ہوگی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں خون ریزی کے بعدجنگ بندی ہوئی، پاکستان نے غزہ جنگ بندی کیلئے بھرپور آوازاٹھائی، غزہ کی تعمیرنو کیلئے پاکستان اپنا فرض اداکرے گا، اللہ کرییہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے