پاکستان

پاکستان کی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے ریاست زیروٹالرنس پالیسی اپنائیگی،وزیراعظم

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے اجرا میں غیرمعمولی تاخیر ہورہی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں،دہشتگردی ناقابل برداشت ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ورزیراعظم نے گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ این ایس سی نے کئی گھنٹے طویل مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے،جن میں دو نمایاں ہیں۔دہشتگردی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اجلاس میں طے پایا ہے کہ پاکستان کی رٹ چیلنج کرنے والے دہشتگردوں کے لئے ریاست زیروٹالرنس پالیسی اپنائے گی اور قیام امن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ اقتصادی روڈ میپ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے ساتھ عوام کے لئے ریلیف کے اسباب بھی پیدا کرے گا۔وزیراعظم نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ڈونرز کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ کیا۔جس پر ملائیشین وزیراعظم نے ڈونر ز کانفرنس میں اعلیٰ سطح کا وفد بھجوانے کی یقین دہانی کرادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri