پاکستان

پاکستان کے آئی ایم ایف سے بجٹ 26-2025 پر ورچوئل مذاکرات شروع

آئی ایم ایف، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط

پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف)کے درمیان ورچوئل مذاکرات شروع ہو گئے۔بجٹ 26-2025 پر فریقین کے درمیان مذاکرات 10روز جاری رہیں گے۔وزارتِ خزانہ اور ایف بی آر کے حکام ورچوئل مذاکرات میں شریک ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے