پاکستان خاص خبریں

پاکستان کے محافظوں کا امن کیلئے غیر متزلزل عز م لائق تحسین ہے ، وزیراعظم

پاکستان کے محافظوں کا امن کیلئے غیر متزلزل عز م لائق تحسین ہے ، وزیراعظم

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کے لیے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کے لیے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri