پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم کی تیاری کے سلسلہ میں 32 رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا گیا الیہ چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے تین کھلاڑی بھی قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں شامل کئے گئے ہیں۔ کیمپ 25 ستمبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ھوگا۔تمام کھلاڑیوں کو 25 ستمبر کو شام 5 بجے تک عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم رپورٹ کرنے کی ھدایات جاری کی گئی ہیں پی ایچ ایف کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو کیمپ میں تربیت کے لئے مدعو کیا گیا ہے ان میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق (ماڑی پیٹرولیم) اکمل حسین (واپڈا) وقار(واپڈا) عبداللہ شیخ(کراچی) ڈیفینڈرز: مبشر علی(واپڈا) رضوان علی (پی اے ایف) محمد عبداللہ(ماڑی یٹرولیم) عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک) معین شکیل( واپڈا) سفیان (پاکستان نیوی) عبدالمنان(ایئرفورس) حماد الدین انجم(واپڈا) محمد عمر بھٹہ(واپڈا) رانا عبدالوحید(واپڈا) احتشام اسلم (ماڑی پیٹرولیم) اعجاز احمد(واپڈا) اسامہ بشیر(پی اے ایف) جنید منظور(نیشنل بینک) ارباز احمد(ماڑی پیٹرولیم) غضنفر علی(ماڑی پیٹرولیم) ایم مرتضی یعقوب(واپڈا) زاہد اللہ (واپڈا) فارورڈز: رانا سہیل ریاض(سوئی سدرن گیس) ابوذر (نیشنل بینک) احمد ندیم(ماڑی پیٹرولیم) محمد شاہ زیب خان (کراچی) ارشد لیاقت (بہاولپور،ماڑی پیٹرولیم) علی مرتضی (لاھور) رومان خان(واپڈا) فراز (ماڑی پیٹرولیم) عبدالحنان شاہد(واپڈا) عبیداللہ بھٹو (واپڈا) شامل ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں شامل کیا گیا جس میں ایونٹ کے بہترین گول کیپر عبداللہ شیخ، بہترین کھلاڑی اسامہ بشیر اور ٹاپ سکورر علی مرتضی شامل ہیں محمد سعید خان ٹیم مینجر پاکستان ہاکی ٹیم ہونگے جبکہ کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، ایاز محمود، محمد عثمان شیخ، عمران بٹ اور محمد علی خان اسسٹنٹ کوچ ہونگے۔ابوذرامراو ویڈیوانالسٹ، رانا نصراللہ فزیکل ٹرینر ہونگے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ایپوہ ، ملائشیا میں یکم تا 10 نومبر کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور کینیڈا شامل ہیں
کھیل
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ملائشیا میں شرکت کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1068 Views
- 2 سال ago