شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں جعفر آباد کے 34 سالہ شہری نظر محمد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آو) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 19 ستمبر کو بین الاقوامی سرحد پار افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیرستان کے شہری علاقے دواتوئی میں پاکستانی فوجیوں پر فائر کھول دیا۔
گذشتہ روز ہونے والے فائرنگ کے اس واقعے کا پاک فوج نےبھرپورجواب دیا۔
ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں جعفر آباد کے 34 سالہ شہری نظر محمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
مزید کہا گیا کہ پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کےاستعمال کی مذمت کرتاہے اور امیدہےکہ افغان حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کےاستعمال کوروکےگی۔
آئی ایس پی آر نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی روک تھام کیلئےاقدامات کیےجائیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج ملکی دہشت گردی کے خلاف ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
پاکستان
پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید
- by Daily Pakistan
- ستمبر 20, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 693 Views
- 2 سال ago