پاکستان

پاک ایران کشیدگی، نگراں وزیراعظم نے ڈیووس کا دورہ مختصر کر دیا

پاک ایران کشیدگی، نگراں وزیراعظم نے ڈیووس کا دورہ مختصر کر دیا

پاک ایران کشیدگی، نگراں وزیراعظم نے ڈیووس کا دورہ مختصر کر دیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق نے ڈیووس کا دورہ مختصر کر دیا۔نگراں وزیراعظم انوار الحق آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔اس سے قبل نگراں وزیراعظم نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔واضح رہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق آج صبح پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان میں دہشت گردوں کے مخصوص ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔پاکستان نے انٹیلی جنس پر مبنی اس آپریشن کو آپریشن مرغبر، سرمچار کا نام دیا ہے۔اس تناظر میں بتایا گیا ہے کہ سیستان میں انٹیلی جنس پر مبنی پاکستانی آپریشن میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے