پاکستان خاص خبریں

پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں جاری ہیں

پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں
جاری ہیں پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کی بہبود، خوراک، رہائش، پینے کے پانی اور طبی امداد کی بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,060 پکے ہوئے کھانے کے پیک، 8851 پانی کی بوتلیں اور 2520 راشن پیک سمیت امدادی سامان چوہڑ جمالی، میرپور خاص، سنداد، بلو، جھل مگسی، راجن پور، مٹیاری، تلہار، مچی کے علاقوں میں تقسیم کیا گیا پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے نصیر آباد، جیکب آباد، کھیروی، سندھڑی، سانگھڑ، گوٹھ اسماعیل، کمہار، سرگل، پھلاری، دادو، پگدر شاہ، میاں پوٹا، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے سیلاب متاثرین کو بھی امداد فراہم کی جا چکی ہے پاک فضائیہ کی طرف سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ مقامی لوگوں کو مسلسل مفت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیلڈ ہسپتالوں میں تعینات پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے 489 مریضوں کا مفت علاج بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri