پاکستان خاص خبریں

پاک فوج کی حکومت سے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی درخواست

پاک فوج کی حکومت سے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی درخواست

پاک فوج نے حکومت سے ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی درخواست کر دی، ترجمان پاک فوج کے مطابق سانحے کو جواز بنا کر من گھڑت باتیں کی جا رہی ہیں، ادارے پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کی تفصیلی تحقیقات کی جائیں، الزامات لگانے والوں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ کینیا کی حکومت نے قبول کیا کہ غلطی سے واقعہ پیش آیا، واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے، سانحے کو جواز بنا کر من گھڑت باتیں کی جا رہی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ارشد شریف ملک سے کیوں گئے؟ کس کے کہنے پر گئے؟ اس پر بھی تحقیات ہونی چاہیے، کوئی نہ کوئی جواز بنا کر ادارے کے خلاف الزام تلاشی کی جاتی ہے، ادارے پر الزام تراشی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حکومت سے درخواست کی ہے کہ جو لوگ الزام لگا رہے ہیں ان کےخلاف پوری کارروائی کی جائے، سب کو ارشد شریف کے انتقال پر دکھ ہے، اللہ ان کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر دے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمارے جتنے فوجی آپریشن ہوئے ارشد شریف نے وہاں جا کر کور کیے، اس افسوسناک واقعے کو بنیاد بنا کر کس کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے یہ بھی دیکھنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے