کالم

پاک چین دوملکوں کی عظیم دوستی !

پاکستان اور چین کی دوستی۔ یہ نہ دوحکومتوں،دوقیادتوں،اور دوممالک کی دوستی ہے بلکہ یہ دونوں جانب بستے عوام کی لازوال محبتوں کے رشتوں میں جڑی دوستی ہے اِس دوستی کوکوئی دودِن نہیں بلکہ اسکی تاریخ دہائیوں پر مبنی ہے ۔وطن عزیز،سبز ہلالی پرچم ،پاک دھرتی پر جب بھی کٹھن وقت آیا ہمسائیہ دوست چین جس کی دوستی سمندروں سے گہری ،ہمالیہ کی طرح بلند اور شہد سے میٹھی ہے نے ہمیشہ صف اول میں کھڑے ہوکر پاکستان کا ساتھ دیا ۔چین پاکستان کا ایک ایسا دوست ہے جس کی دنیا میں کوئی اور نظیر نہیں ملتی،پاکستان اور چین علاقائی و عالمی امور پر بھی باہمی مشاورت کے ساتھ یکساں موقف رکھتے ہیں۔پاکستان کے ازلی دُشمن بھارت کی سازشیں ہوں یاحادثات ارضی وسماوی چین نے بحثیت دوست وبھائی پاکستان کاہمیشہ ہاتھ تھاما۔ پاکستان اور چین کی دوستی میں سب سے زیادہ گرمجوشی اُس وقت ہوئی جب2015ءمیں صدر مسلم لیگ ن اوراُس وقت کے وزیر اعظم محمد نوازشریف اور چین کے صدر عزت مآب شی جن پنگ نے پاکستان میں سی پیک منصوبے کاافتتاح کرکے دُنیا کوورطہ حیرت میں ڈال دیااور سی پیک کے ذریعے محمد نواز شریف نے بطور وزیراعظم پاکستان میں تقریباً 45 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا انتظام کیا اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں بے پناہ خوشحالی آئی ۔اُس وقت سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ یہ تھا کہ بجلی کے نہ ہونے کے وجہ سے ملک میں اندھیرے چھائے ہوئے تھے، صنعتیں دم توڑ چکی تھیں اور ہرے بھرے کھیت ویران ہو رہے تھے لیکن سی پیک منصوبہ گیم چینجر ثابت ہواجس کی پاکستان کے مخالفین کو تکلیف بھی ہوئی اس کے باوجود یہ دوستی متواتر آگے بڑھ رہی ہے۔سی پیک منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے مرحلے پر بھی کام شروع ہوچکا ہے۔وطن عزیز پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا جوسفر سی پیک منصوبے کے بعد سے شروع ہوا شاید ہی اتنی برق رفتاری سے کبھی ترقی کی جانب ملک مبذول ہوا ہو۔سی پیک پاکستان اور چین کی دوستی کا عظیم شاہکار ہے،سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس کی جنوبی ایشیاءمیں مثال نہیں ملتی ۔راقم الحروف گزشتہ کئی تحاریر میں کہہ چکا ہے کہ آپ پاکستان کی تاریخ اُٹھا کردیکھ لیں جتنے بھی انقلابی منصوبے ہیں اُن کا سہرامیاں برادران کوجانتا ہے ۔صدرمسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے حصے میںبہت کامیابیاں شامل ہیں لیکن پاکستان کیلئے سی پیک جیسے منصوبہ ہمیشہ تاریخ میں سُنہری حروف میں لکھاجائے گا۔گزشتہ روز ممتاز چینی آرٹسٹ و مجسمہ ساز ماسٹر یوآن شیکم جنہوں نے 25دسمبر کو پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید محبتوں کے رنگوں میں بکھیرا اور 25 دسمبر کو قائد اعظم اور 26 دسمبر کو ما¶ زے تنگ کی سالگرہ کی مناسبت سے ان کے اسکلپچرز (مجسموں)تیار کئے۔نقاب کشائی کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و ثقافت عطاءاللہ تارڑ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ، چین میں تعینات پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ماسٹر یوآن کو خوش آمدید کہا اور قائد اعظم اور چیئرمین ما¶ کا شاندار اسکلپچرز بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ تقریب تاریخی ہے،دونوں رہنماﺅں کے مجسمے ماسٹر یوآن کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے نئی اسلامی مملکت پاکستان کی بنیاد رکھی،جدید چین کی بنیاد رکھنے میں چیئرمین ما¶ کا کلیدی کردار تھا ،چیئرمین ما¶ زے تنگ کی عزت و احترام ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد مشترکہ عزت و احترام اور بھروسے پر مبنی ہیں، چین اور پاکستان دونوں قدیم تاریخی ورثوں کے امین ہیں،رواں سال جون میں اپنے دورہ چین کے دوران شیان میں ٹیرا کوٹا واریئرز میوزیم جانے کا اتفاق ہوا جو کہ انتہائی متاثر کن تاریخی ورثہ اپنے اندر سموئے ہوئے ہے ۔پاکستان وادی سندھ کی قدیم ترین تاریخ کا مسکن ہے۔موہنجو دڑو اور ہڑپہ میں ہزاروں سال پرانی انسانی تاریخ پنہاں ہے،رواں سال چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے پاکستان کے دورہ سے دونوں ممالک کے مثالی تعلقات مزید مستحکم ہوئے ، پاکستان اور چین کی آل۔ویدر اسٹریٹجک پارٹنر شپ نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان اور چین کی غیر مشروط دوستی کا طویل سفر باہمی اعتماد اور احترام کے رشتوں پر قائم ہے، یہ پائیدار دوستی سرحدوں سے باہر اب خلاﺅں میں پہنچ چکی ہے، چین کی کم عرصہ میں تیز رفتار ترقی پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے۔مسلم لیگ ن کی خاصیت جو انہیں باقی تمام ترسیاسی جماعتوں سے ممتاز بناتی ہے کہ میاں برادران دوست ممالک سے نہ تعلقات میں مزید وسعت دیتے ہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک سے سیکھ کرپاکستان میں جدید منصوبوں کا آغاز بھی کرتے ہیں،میٹروبس جیسے میگا پراجیکٹس دوست ممالک کے طرز پر ہی پاکستان میں شروع کئے گئے ۔پاکستان اور چین کی دوستی آج سرحدوں سے مبراءدلوںمیں ہے اور یقینا آنیوالے وقتوں میں یہ دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے