خیبر پختونخوا میں اہم شخصیات، جیل اور تنصیبات کے لیے الگ سکیورٹی دینے کی سمری سامنے آ گئی۔دستاویز کے مطابق صوبے میں سکیورٹی ڈویژن کے قیام کی سمری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے تیار کی گئی ہے، جس میں 11 ہزار 853 اسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سکیورٹی ڈویژن کے اہل کار اہم شخصیات، جیل اور تنصیبات کے حفاظت پر مامور ہوں گے۔دستاویز کے مطابق ایس پی 7، سب انسپکٹرز 105 اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی 210 اسامیاں ہوں گی۔ اسی طرح ہیڈکانسٹیبل 1048 اور کانسٹیبل کی 10 ہزار483 اسامیاں تخلیق کرنیکی تجویز ہے۔سکیورٹی ڈویژن کی اسامیاں 2024 سے2027 تک3 مراحل میں تخلیق ہوں گی۔ سکیورٹی ڈویژن کے قیام پر6 ارب روپیسیزیادہ خرچ ہوں گے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت اہم شخصیات اور تنصیبات کی سکیورٹی پر10 ہزار483 پولیس اہل کار تعینات ہیں۔ شخصیات اور تنصیبات کی سکیورٹی کیباعث عوام کے لیے پولیسنگ متاثر ہو رہی ہے۔
پاکستان
پختونخوا ، اہم شخصیات جیل وتنصیبات کی سکیورٹی کیلئے 12 ہزار نئی اسامیوں کی تجویز
- by Daily Pakistan
- جولائی 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 162 Views
- 5 مہینے ago