دلچسپ اور عجیب

پرندے نے پارکنگ میں گھونسلہ بنالیا، پارکنگ معطل

پرندے نے پارکنگ میں گھونسلہ بنالیا، پارکنگ معطل

ساؤتھ کیرولینا: ایک کمپنی کی پارکنگ میں نقل مکانی کرنے والے نایاب پرندے نے عین فرش پر اپنا گھونسلہ بنایا ہے جس کے بعد تحفظ کے لیےچاروں طرف رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں واقع ایک یوٹیلٹی کمپنی کے پارکنگ فرش پر کِل ڈیئر برڈ نے اپنا گھونسلہ بنایا ہے۔ تاہم 1918 کے وفاقی قانون کے تحت نقل مکانی کرنے والےپرندوں کو تحفظ حاصل ہےاور یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کرکے کاروں اور افراد کو پرندے سے دور رکھنے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔برکلے الیکٹرک کوآپریٹوو نے کہا ہے کہ ہمیں پرندے اور اس کے گھونسلے کو کہیں اور منتقل کرنے کی اجازت نہیں کیونکہ ایک مادہ اپنے انڈوں پر بیٹھی ہے اور بالخصوص اس کیفیت میں اسے چھیڑنا بھی مناسب نہ ہوگا۔ تاہم کمپنی نے کہا ہے کہ ہم اس پرندے کے تحفظ کے لیے حاضر ہے جو ہماری ریاست کی خوبصورتی میں اضافے کی وجہ بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے