پاکستان

پرویز الٰہی اور عمران خان نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو آئین کی بالادستی قرار دے دیا

پرویز الٰہی اور عمران خان نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو آئین کی بالادستی قرار دے دیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ہائی کورٹ کے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے جاری فیصلے کو خوش آئند اور ’آئین کی بالادستی‘ قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہمیں عدلیہ سے انصاف کی امید تھی، عدلیہ نے آئین کی سر بلندی قائم رکھی اور اس فیصلے سے اپنے وقار میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب دیر نہیں کرنی چاہیے اور فوری الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے