امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کااظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحے کے متاثرین سیکیورٹی کے لوگ تھے جنہوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں پر ہر قسم کے تشدد کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب امریکی وزارت خا رجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔افغانستان میں جاری صورتحال پر بات چیت کے لئے خصوصی ایلچی اسلام آباد گئے تھے۔
دنیا
پشاور سانحہ،امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،انٹونی بلنکن
- by Daily Pakistan
- فروری 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 325 Views
- 2 سال ago