پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اڑمر دھماکے کے زخمی مفتی منیر شاکر اسپتال میں دم توڑ گئے، مسجد کے باہر دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ترجمان ایل آر ایچ عاصم کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کا جسد خاکی اسپتال سے گھر منتقل کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونحوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مفتی منیر شاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی منیر شاکر کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہوں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ علما کرام پر حملے انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہیں، معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں۔صوبائی مشیرصحت احتشام علی نے بھی مفتی منیر شاکرکی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
پاکستان
پشاور: مسجد کے باہر دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق
- by Daily Pakistan
- مارچ 15, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 109 Views
- 4 مہینے ago