خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔
پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر رہنما شریک تھے۔
پولیس نے مظاہرین کو خیبر روڈ پر ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
پولیس کی شیلنگ سے منتشر ہونے والے مظاہرین دوبارہ جمع ہونا شروع ہوگئے، شیلنگ سے متعدد مظاہرین بے حال ہوگئے، اسمبلی چوک میں مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی، احتجاجی کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لگایا گیا تھا، خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
پاکستان
پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگادی
- by Daily Pakistan
- مئی 26, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 234 Views
- 5 مہینے ago