پاکستان

پشاور میں گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف

پشاور میں گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف

پشاور میں بھی گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گداگری کے دھندے میں ملوث 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔کمشنر آفس کے مطابق گداگروں کے ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔گداگری کے خلاف آپریشن میں تقریبا 120 گداگروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔کمشنر آفس کے مطابق زیرِ حراست گداگروں میں 70 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے