پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی کے 161 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔رواں سال اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 724 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ ڈینگی سیزن میں 8 اموات ہوئیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 147 اور لاہور میں 5 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹک اور بہاولپور میں دو دو، گوجرانوالہ، میانوالی، جہلم، ملتان، رحیم یار خان اور وہاڑی میں ایک ایک رپور ٹ ہوا
پاکستان
پنجاب ، ایک اور ڈینگی مریض زندگی کی بازی ہار گیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 243 Views
- 10 مہینے ago