پاکستان موسم

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کا راج ، بالائی علاقوں میں برفباری ، کئی موٹرویز بند

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کا راج ، بالائی علاقوں میں برفباری ، کئی موٹرویز بند

پنجاب اور کے پی کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے ، موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند ہے ، جبکہ دیر بالا اور چترال کے بالائی علاقوں میں برفباری نے ہر سو سفید چادر پہنا دی لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری فیض پور سے سمندری تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔موٹر وے حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں صبح کے وقت کراچی کا پہلا اور لاہور پانچواں نمبر ہے ۔پنجاب حکومت نے پاکستان میں پہلی بار مصنوعی بارش کا تجربہ کیا ہے ،جس کے نتیجے میں لاہور کے دس علاقوں میں بارش کروائی گئی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبے میں اسموگ ٹاورز بھی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے