خاص خبریں

پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی: عظمی بخاری

پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی: عظمی بخاری

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔پنجاب حکومت کو ایک سال مکمل ہوا، وزیراعلی مریم نواز کی حکومت کا ایک بھی منصوبہ ادھورا نہیں ہے، کوئی بھی منصوبہ ایسا نہیں کہ کہا جارہا ہو شرو ع کریں گے، ہر منصوبے کا بتانے کیلئے دروازے پر دستک نہیں دی جاتی۔
ایک پارٹی کو پنجاب حکومت کی کارکردگی سے بہت مسئلہ ہورہا ہے، عثمان بزدار کو اپنا تعارف کرانے کیلئے شہبازشریف کے نام کی ضرورت پڑتی تھی، پی ٹی آئی والے اپنے دور حکومت میں مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کرنے میں مصروف تھے، پنکی اور گوگی کا رشوت کا بازار گرم تھا، ان کے دور میں ہرعہدے کا ایک ریٹ مقرر تھا۔تحریک انصاف کا دور حکومت سکینڈلز سے بھرا رہا، پی ٹی آئی کے دور میں پیسے لیکر تقررو تبادلے کیے جاتے تھے، پی ٹی آئی کے منصوبوں کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ منصوبے صرف سوشل میڈیا پر تھے،بانی پی ٹی آئی ان کیلئے مہاتما تھے، مہاتما نے خود کہا عثمان بزدار اپنی کارکردگی اشتہارات کے ذریعے بتائیں۔ تحریک انصاف کے کسی اشتہار پر کوئی بڑا منصوبہ نظر نہیں آئے گا، انہوں نے اپنے دور میں تبدیلی کا پروگرام، 50 ہزار گھر،لاکھوں نوکریوں والا اشتہار چھاپا تھا، عثمان بزدار نے اپنے دور میں کچھ کرکے نہیں دکھایا، ان نالائقوں کے پاس فرصت نہیں تھی یہ مصروف تھے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے پنجاب حکومت کیخلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے، انہوں نے 2 دن سے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے، یہ کہہ رہے ہیں منصوبے پی ٹی آئی کے اورتختی مریم نواز کی، ڈائیلسز کا پروگرام بزدار کا نہیں شہبازشریف نے شروع کیا تھا، وزیراعلی مریم نواز نے ڈائیلسز کارڈ کیلئے 10 لاکھ روپے مختص کردیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے