پاکستان

پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، بیرسٹر سیف

پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ تمام تر فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اپنے ایک بیان میں پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، جعلی پنجاب حکومت کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ لاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل چہرہ دکھا دیا، شریف خاندان کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہے، پارٹی کی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل عوام کا سمندر سڑکوں پر دیکھ کر جعلی حکومت کی کانپیں ٹانگ گئیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی، وہ بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم دوبارہ نکلیں گے چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور، مائیں بچوں کو ایسے دعائیں نہیں دیتیں جیسے کل عوام نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دعائیں کیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن غیر قانونی ہیں، اسحاق ڈار نے ماضی میں کہا تھا کہ ڈس کوالیفکیشن وہی ہوگی جو آئین میں لکھی ہے۔
ان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے، ہم اس نااہلی کو چیلنج کریں گے، اپوزیشن لیڈر وہی رہیں گے یہ سیٹ ان کے لیے ریزرو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے