پنجاب کابینہ میں توسیع کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا۔ سینیٹ الیکشن کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔ بعض وجوہات کی بنا پر صوبائی کابینہ میں توسیع روک دی گئی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں فوری طور پر کسی کو شامل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، دوسری جانب مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناءاللہ پہلے ہی کوئی ذمہ داری لینے سے انکار کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب کابینہ میں پانچ سے آٹھ وزراءاور معاونین کو شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی۔
پاکستان
پنجاب کا بینہ میں توسیع کا معاملہ فوری طورپر روک دیا گیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 31, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 399 Views
- 9 مہینے ago