ثقافتی تہوار ہر علاقے کی پہچان اور انفرادیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس ثقافت اور روایات کو یاد رکھنا زندہ دلی کی علامت ہے۔ اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اگلے روز پورے پنجاب میں یوم ثقافت پنجاب دیہاڑمنایا گیا۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب ثقافت دیہاڑ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت محترم عامر میر نے کہا ہے کہ پنجاب کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں شامل ہے جس میں محبت اور احترام موجود ہے۔ پاکستان کی ثقافت مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے جبکہ پنجابی ثقافت اس گلدستے میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ پنجاب کی ثقافت، تہوار، کھانے، ملبوسات اور قدیم مقامات اپنے اندر ہزاروں رنگ سموئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش نصیب خطہ ہزاروں سال پرانی تہذیب کا وارث ہے۔ پنجاب کی ثقافت دلکش ثقافتی رنگوں کا امتزاج ہے اور حضرت علی ہجویری، بابا فرید الدین گنج شکرؒ، سلطان باہوؒ، بلھے شاہؒ جیسے عظیم صوفیا کرام کی محبتوں سے مالا مال ہے۔ پنجاب کی ثقافت کا دن منانے کا مقصد پنجاب کی خوبصورت ثقافت کے رنگ دنیا کو دکھانا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر کلچر ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب ثقافت دیہاڑ پر میدانی، پوٹھوہاری اور صحرائی علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پنجاب کی ثقافت، تہوار، کھانے، ملبوسات اور قدیم مقامات اپنے اندر ہزاروں رنگ سموئے ہوئے ہیں۔ پنجابی ثقافت تہذیب اتحاد، محبت اور انسانی احترام کی عکاسی کرتی ہے۔ ان تقریبات میں خواتین اور نوجوانوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ یوم ثقافت پنجاب دراصل دنیا کو اور نسل نو کو اپنی ثقافت سے روشناس کروانے کا عمل ہے۔ یہاں کی ثقافت اپنے اندر وسعت رکھتی ہے جو قدیم اور جدید کا بہترین امتزاج ہے۔ پنجاب کی دھرتی جتنی خوبصورت ہے اتنی ہی خوبصورت ثقافت ہے۔ پنجاب میں ہر علاقے کا ایک اپنا کلچر اور روایات ہیں جو اس علاقے کے طرزتمدن کی عکاسی کرتا ہے۔ جہاں تک پنجاب میں جشن بہاراں اور پنجاب کی ثقافت کی بات ہے تو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات وثقافت محترمہ نازیہ جبیں نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات پورے جوش و خروش سے جاری ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کو معیاری تفریح کے موقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ تقریبات کا مقصد عوام کو اپنی تہذیب وثقافت کے رنگ دیکھنے کا موقع مہیاکرنا ہے۔ثقافت کی وسعتیں اور مقصدیت لامحدود ہیں۔ مختصراً ثقافت کا مقصد جہاں ماضی کو حال سے جوڑ کر اپنی شناخت کا ادراک حاصل کرنا ہے۔ وہاں اس کا مقصد بہترین معاشرے کی تشکیل بھی ہے کیونکہ تہذیبی قدروں کے وجود اور ان میں ترقی و ترویج سے زندگی میں حرارت بھی پیدا ہوتی ہے اور توازن بھی۔ محترمہ نازیہ جبیں صاحبہ کا کہنا تھا کہ الحمراءلاہور میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ثقافتی ویلیج، کلچرل شو، ثقافتی سٹالز، لڈی، بھنگڑا اور دیگر تقریبات شامل ہیں۔ اس دفعہ پنجاب کلچر ڈے کوکسی ایک علاقے یا شہر تک محدود نہیں کیا گیا بلکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر کلچر ڈے کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں پنجاب کی ثقافت کے تمام رنگ نمایاں ہیں۔ ان تقریبات میں مرد حضرات کے ساتھ خواتین کو بھی مناسب نمائندگی دی جائے گی۔ دن کی مناسبت سے ایک خصوصی لوگو تیار کیا گیا ہے جس میں مرد کے ساتھ خاتون کا سکیچ بھی شامل کیا گیا ہے۔ پنجابی ثقافت پنجاب کی انسان دوست روایات کو آگے بڑھانے کا نام ہے۔ پنجابی ثقافت تہذیب اتحاد، محبت اور انسانی احترام کی عکاسی کرتی ہے۔محترمہ نازیہ جبیں صاحبہ نے تقریبات کے حوالے سے کہا کہ میں اپنی قدروں سے محبت کرنے والی ہوں۔ اعلی سماجی و معاشرتی روایات کو ا±جاگر کرو گی۔ زبان وادب اور تہذیب وتمدن کی آبیاری کے لئے کام کروں گی۔ ایسی پالیسی اختیار کی جائے گی جس کے نتیجہ میں زیادہ سے زیادہ عوام کو اپنی اقدار کو جوڑا جائے۔ آرٹ اینڈ کلچر کے میدان میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں جومستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ آرٹ ، موسیقی، ڈرامہ و ادب کے فروغ کےلئے ہمارا ہوم ورک مکمل ہے۔پنجاب میلوں ٹھیلوں کی سرزمین ہے ۔ ہم پنجاب کے روایتی میلوں کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پنجاب کے لوک میلے دنیا بھر میں اس لئے مشہور ہیں کہ پنجاب کی زمین ثقافتی اعتبار سے بہت زرخیز ہے۔پنجاب دیہاڑپنجاب کی ثقافت کو تازگی بخشے گا۔ مہمان نوازی، برداشت،محبت و یگانگت،بھائی چارے کی فضا ہماری ثقافت کے محور ومرکز ہیں۔ ایسی تقریبات ہماری امن پسندی ، اخوت اور بھائی چارے کو اجاگر کرتی ہیں۔ یوم ثقافت پر ہم نے اپنی عظیم روایات کا بھرپور اظہار ممکن بنایا ہے۔ الحمراءپاکستان سمیت عالمی سطح پر ایک جانا پہچانا ادارہ ہے جو گزشتہ 7دہایوں سے ادب وثقافت کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ یہ اپنی ادبی وثقافتی حیثیت میں خوبصورت ترین ادارہ ہے۔ الحمراءا±میدسے منزل تک کا نام ہے جہاں نوجوانوں کو فنون لطیفہ کے ہر شعبہ میں سٹارز بننے کے موقع میسر ہیں۔
کالم
پنجاب کی ثقافت کے دلکش مناظر
- by Daily Pakistan
- مارچ 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 2374 Views
- 2 سال ago