خاص خبریں

پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کھڑی ہے،صدر مملکت،وزیراعظم

پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کھڑی ہے،صدر مملکت،وزیراعظم

اسلام آباد: صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے نے کراچی میں پولیس آفس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے حملے میں زخمیوں ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف کھڑی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔شہباز شریف نے دہشت گرد حملے کا سخت نوٹس لے لیا اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ میں وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا ہوگا، دہشت گردوں نے ایک بار پھر سے کراچی کو نشانہ بنایا ہے، اس طر ح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارادے اور عزم کو توڑا نہیں جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri