خاص خبریں دنیا

پولٹیکل ریزسٹنس مومنٹ کی سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر حملے کی مزمت

پولٹیکل ریزسٹنس مومنٹ کی سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر حملے کی مزمت

پولیٹکل رزسٹنس مومنٹ فورم کے اتحادی تنظیموں اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان محمد عمیر، تحریک استقلال کے چیئرمین غلام نبی وسیم ، ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیئرمین فردوس احمد شاہ اور محاز آزادی کے چیئرمین محمد اقبال میر نے میڈیا کے نام ایک مشترکہ تحریری بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں ہندوتوا بلوائیوں کی طرف سے سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے صدر دفتر پر حملے کی سخت مذمت کی گئی ہے ۔فورم کی اتحادی تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارت کا تسلط ناقابل قبول ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی بنیاد حریت پسند کشمیری عوام ہے جن کی کہانی صبرواستقامت اور قربانیوں کے ساتھ منسلک ہے۔ ہر کشمیری اس کا رکن ہے۔ ریاست جموں کشمیر کے حریت پسند عوام کی بھاری اکثریت نے ہمیشہ بھارتی حکومت کے ظلم و استبداد کے خلاف ہر طرح سے اپنی آواز بلند کی ہے۔ 1931 سے یہ جدوجہد جاری ہے۔ مگر گزشتہ کئی سالوں سے اس جدوجہد نے ایک فیصلہ کن شکل اختیار کی ہے۔ فورم کے تمام ارکان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے نہ کبھی حریت پسند کشمیری عوام کا حوصلہ توڑنے میں کامیاب ہوا اور نہ کبھی وہ آئندہ اس مقصد میں کامیاب ہوسکے گا۔ کشمیری عوام کا عزم ختم کرنا بھارت کے لیے ہمیشہ ایک خواب ہی رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri