اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پونے 4 سال حکومت اور پھر اپوزیشن کے دوران عمران خان ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی سنجیدہ کوشش کی تو جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈر اس بات پر متفق ہو جائیں کہ الیکشن ایک ہی تاریخ پر ہونے چاہئیں تو پھر ایسا ہی ہوگا، کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہیے۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پونے 4 سال حکومت اور پھر اپوزیشن کے دوران عمران خان ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے۔
پاکستان
پونے 4 سال کے دوران عمران تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے: کائرہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 21, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 453 Views
- 2 سال ago