پاکستان

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں،ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں،ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد اضافہ

لاہور/راولپنڈی:پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اور نرز فیڈریشن نے کرایوں میں 10فیصد تک اضافہ کردیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کردیا ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور سے راولپنڈی،فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں 100روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گجرانوالہ50پشاور اور صادق آباد کے لئے کرائے میں 200روپے جبکہ لاہور سے کراچی کے لئے کرائے میں 600روپے کا ا ضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے تنبیہ کیا ہے کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri