خاص خبریں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کسی رد و بدل کے برقرار؛ مٹی کے تیل میں معمولی کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کسی رد و بدل کے برقرار؛ مٹی کے تیل میں معمولی کمی

اسلام آباد: نگراں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 15 جنوری 2024 تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بغیر کسی رد وبدل کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جنوری 2024 سے 15 جنوری تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہی برقرار رہے گی جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں ردو بدل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے