اسلام آباد :پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ملبہ بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ پر گر گیا، مودی سرکار پہلگام کال فلیگ آپریشن کی ناکامی پر بکھلاہٹ کا شکار،بھارتی فوج کی ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی چھٹی کر دی
لیفٹیننٹ جنرل کمار کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی کو انڈین آرمی کی ناردرن کمانڈ کا چارج سنبھالیں گے، بھارتی حکومت نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فیلیر کا سارا ملبہ لیفٹیننٹ جنرل کمار پر ڈال دیا
7 لاکھ فوج، پیراملٹری ٹروپس، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کے ہوتے ہوئے بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی،لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا،لیفٹیننٹ جنرل کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا،ذرائع