پاکستان

پیمرا کا بول نیوز کیخلاف بڑا اقدام

پیمرا کا بول نیوز کیخلاف بڑا اقدام

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ
بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو وزارت داخلہ کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس جاری نہ ہونے کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے۔ سنہ 2017 میں ان کے لائسنس منسوخ کردیے گئے تھے تاہم معاملہ عدالت میں چلا گیا جہاں سے سنہ 2021 میں کیس کو نمٹایا گیا۔ اس دوران پیمرا کے وکیل نے واضح موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر وزارت داخلہ بول نیوز اور انٹرٹینمنٹ کو سیکیورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو ان کی نشریات چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

<blockquote class=”twitter-tweet”><p lang=”zxx” dir=”ltr”><a href=”https://t.co/ziL7AH4u5m”>pic.twitter.com/ziL7AH4u5m</a></p>&mdash; Report PEMRA (@reportpemra) <a href=”https://twitter.com/reportpemra/status/1566773119595020290?ref_src=twsrc%5Etfw”>September 5, 2022</a></blockquote> <script async src=”https://platform.twitter.com/widgets.js” charset=”utf-8″></script> چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی زیرصدارت اسلام آباد میں پیمرا اتھارٹی کا 174 واں اجلاس ہوا جہاں لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ) کو جاری شدہ لائسنس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔


پیمرا نے اپنے بیان مین کہا ہے کہ لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کا جاری شدہ لائسنسز 2017 میں منسوخ کیا گیا تھا کیونکہ وزارت داخلہ نے سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دی تھی اس حوالے سے کہا گیا کہ پیمرا کے حکم نامہ مذکورہ کمپنی نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور اس دوران نشریات جاری رہیں تاہم سندھ ہائی کورٹ نے 2021 میں کیس نمٹا دیا تھا۔
پیمرا نے بتایا کہ بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس کی 15 سالہ مدت دسمبر 2021 میں ختم ہوگئی تھی لیکن کمپنی نے لائسنس کی تجدی کے لیے پیمرا کو کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا نے تمام ریکارڈ، عدالتی حکم نامہ اور وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلوں کا جائزہ لیتے ہوئے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ چینلز کی نشریات فور طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ پیمرا نے مزید وضاحت کی ہے کہ بول انٹرٹینمنٹ کے لائسنس کی 15 سالہ مدت دسمبر 2021 میں ختم ہوگئی تھی لیکن اس کے باوجود انتظامیہ نے لائسنس کی تجدید کیلئے کوئی درخواست نہیں دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے