قومی ائیر لائن پی آئی اے کا بین الاقوامی شیڈول مکمل طورپر بحال ہوگیا جبکہ اندرون ملک متاثر ہے ۔قومی ائیر لائن پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ اور بارہ تاخیر کا شکار ہوگئیں۔کراچی سے اسلام آباد کیلئے پرواز پی کے 300 اور 301 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بہاﺅلپور کیلئے ا پ ڈاﺅن کی پرواز پی کے 588 اور پی کے 589 منسوخ کردی گئی ہیں ۔اسلام آباد سے گلگت کیلئے پی کے 601 اور گلگت سے اسلام آباد کے لیے پی کے 602 اسلام آباد سے گلگت کیلئے اپ اینڈ ڈاﺅن کی مزید 2 پروازیں پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کردی گئیں ۔
پاکستان
پی آئی اے کی 8 پروازیں منسوخ ، 12 تاخیر کا شکار ،مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 672 Views
- 2 سال ago