ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیئےپی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کر لیا گیا۔ 8 کے شیڈول کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ شیڈول کے حوالے سے حتمی مشاورت کریں گے، پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اب تک شیڈول کے مطابق ملتان میں ہو گی۔ پی ایس ایل 13فروری سے شروع ہو گی اور فائنل 19 مارچ کو ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، میچز لاہور ، ملتان ، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے ایک ساتھ ہوں گے۔ پی سی بی ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں کرانے کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے، نمائشی میچ پشاور اور کوئٹہ کی ٹیموں کے مابین ہو گا
کھیل
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کر لیا گیا
- by Daily Pakistan
- جنوری 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 792 Views
- 2 سال ago
