انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا۔شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 32 ملزمان کو رات گئے اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی، ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی عدالت پیش ہوئے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ میں گرفتاری ظاہر کی لیکن ملزمان کو جہلم جیل سے عدالت پیش کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے مقف اپنایا گیا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا شناخت پریڈ نہیں ہو سکی، ملزمان کے 30،30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔وکیل ملزمان نے پولیس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی نہیں اور پولیس برآمدگی کے لیے ریمانڈ مانگ رہی ہے، پولیس نے نمبرز پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے اٹھا کر احتجاج کے کیس میں ڈال دیا۔بعدازاں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمہ سے ڈسچارج کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دونگا۔
خاص خبریں
پی ٹی آئی احتجاج ، عدالت نے 32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 8 Views
- 2 گھنٹے ago