پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا، بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین، عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔ پارٹی الیکشن کے لیے چار درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ترجمان پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر کے علاوہ کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے، چار میں سے تین کو جانچ پڑتال کے بعد منظور کیا گیا، نوید انجم خان کی درخواست مسترد کردی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں، سپریم کورٹ نے کچھ گائیڈ لائنز طے کی تھیں اور ہم نے انہی الیکشن رولز کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو بلے کے انتخابی نشان کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔ کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔
پاکستان
پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی الیکشن ، بیرسٹر گوہر بلا مقابلہ چیئرمین ، عمر ایوب سیکرٹری جنرل منتخب
- by Daily Pakistan
- مارچ 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 491 Views
- 10 مہینے ago