پاکستان

پی ٹی آئی رہنمائوں کو تاحال بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

پی ٹی آئی رہنمائوں کو تاحال بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنمائوں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے رفقا کی ملاقات طے تھی، ملاقاتیوں کی فہرست پہلے ہی جیل انتظامیہ کو بھیجی گئی ہے۔
اس خط میں کہا گیا کہ ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے واضح احکامات ہیں۔
خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ لارجر بینچ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے رفقا کو ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا اور رہنماوں کو روکنا توہین عدالت ہے۔
اس میں یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ اور اڈیالہ جیل چوکی عملے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، جیل انتظامیہ نے اے ٹی سی راولپنڈی کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔دوسری جانب عمر ایوب کا خط جیل عملے نے وصول کرنے سے ہی انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے