پاکستان

پی ٹی آئی رہنما ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر چل رہے ہیں ، شرجیل میمن

پی ٹی آئی رہنما ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر چل رہے ہیں ، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اپنے ملک میں سول نافرمانی نہ کریں، بانی پی ٹی آئی جب سے جیل میں ہیں ایک ہی بات کی جاتی ہے آگ لگا دو، سڑکیں بند کر دو۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں؟ آپ کہتے ہیں ہتھیار ہیں، لیکن لڑنا کس سے ہے؟ وفاق سے؟ وفاق کی بجائے دہشت گردوں سے جا کر لڑیں، خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں شام کے بعد پولیس والے باہر نہیں نکلتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے