پاکستان

پی ٹی آئی صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مہم چلا رہی ہے ، تارڑ

پی ٹی آئی صحافیوں کو ہراساں کرنے کی مہم چلا رہی ہے ، تارڑ

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف صحافیوں کو آن لائن ہراساں کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اس مذموم مہم کا مقصد صحافیوں کو نقصان پہنچانا ہے، پی ایف یو جے نے بھی صحافیوں کی آن لائن ہراسمنٹ کی مذمت کی ہے۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی یہ ٹارگٹڈ کمپین ہے، سوشل میڈیا پر صحافیوں پر حملے کرنے والے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، ایک ٹولہ پیدا کیا گیا ہے جس کی کوشش ہے کہ لوگوں کے گھروں تک جائے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے بچوں کی تفصیلات اور ان کے ایڈریس شیئر کر کے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے، صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان عناصر کے خلاف اب فیصلہ کن کارروائی ہوگی، ان عناصر کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے لا کھڑا کریں گے، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہمیں پتا ہے یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں انتشار ہو، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ انتشار ہو اور دیگر ممالک اس کا فائدہ اٹھائیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ میرا سوال وہی ہے کہ ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی، پہلے ہی کہا تھا کہ آپ میں گرانڈ پر مقابلہ کرنے کی سکت نہیں، ان کے پاس اس کا جواب نہیں کہ ڈی چوک سے دوڑ کیوں لگائی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تقسیم اور اختلافات کا شکار ہے، کے پی میں ان کے ارکان نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال درست نہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ کل ہم جن علما کے ساتھ بیٹھے وہ 18ہزار مدارس کی نمائندگی کرتے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ایسا حل چاہتے ہیں کہ طلبا کا نقصان نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے