اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے26نومبر کو اسلام آباد میں مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے پانچ اہم مقامات کو آج سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام سے فیض آباد،کورال چوک،چھبیس نمبر چونگی،بے نظیر چوک سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے جبکہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بھاری نفری بھی تعینات کی جائے گی۔
پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیاجائے گا،بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے راستہ ترامڑی چوک کھلا ہوگا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
خاص خبریں
پی ٹی آئی مارچ:اسلام کے 5اہم مقامات کو بند کرنے کا فیصلہ
- by Daily Pakistan
- نومبر 25, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 747 Views
- 2 سال ago