وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، بانی پی ٹی آئی سمیت انتشار پسندوں کا ملکی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔
شیخوپورہ کے علاقے شرقپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کے پی حکومت کی حرکتوں پر بڑے صبر سے کام لیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے کوئی ایسا ایکشن نہیں لیا جس سے کے پی حکومت ختم ہو۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو حقیقی ریلیف ملا ہے، اس اقدام سے صنعت اور زراعت سمیت عام صارف کو فائدہ ملے گا۔
انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بڑی سیاسی جماعت اور ہماری اتحادی ہے اور رہے گی، اتحادیوں کے درمیان ایشوز ہوتے ہیں، جنہیں بات چیت سے حل کر لیا جاتا ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے عالمی سطح پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے، پاکستانی حکومت اور عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
پاکستان
پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، رانا تنویر
- by Daily Pakistan
- اپریل 6, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 26 Views
- 21 گھنٹے ago