پاکستان

پی ٹی آئی نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اربوں لابسٹ کو دیئے، شرجیل میمن

پی ٹی آئی نے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے اربوں لابسٹ کو دیئے، شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اربوں روپے لابسٹ کو دیے ہوئے ہیں۔شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی پروجیکٹس شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دشمنی پاکستان سے ہے، پاکستان کو بدنام کرنے کی انٹرنیشنل سازش ہے لیکن ہمارے تمام ادارے مضبوط ہیں، اس لیے سازش کامیاب نہیں ہو گی، اربوں روپے دے کر پاکستان کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر لیڈر اور رہنما الگ بیانیہ دے رہا ہے، پی ٹی آئی اس وقت احتجاج پلان کرتی ہے جب بیرونِ ملک سے لوگ یہاں آ رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کے خلاف اربوں روپے لابسٹ کو دیے ہوئے ہیں، یہ لابسٹ پاکستان کو دنیا بھر میں بدنام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے پاکستان کی امداد بند کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں انتشار پھیلے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پی ٹی آئی کے ڈر اور خوف میں نہیں، سندھ میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، یہاں پی ٹی آئی ہے ہی نہیں، اسلام آباد میں لاشوں کی نام پر سیاست کر رہے ہیں، جھوٹ کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ گنڈا پور نے اسمبلی کے فلور پر کہا کہ ہتھیار اور پیسہ ہے، ہم لڑیں گے، یہ کس سے لڑنے کی بات کر رہے ہیں؟ آپ نے لڑنا ہے تو دہشت گردوں سے لڑیں، آپ حکومت سے لڑنے کے لیے کیسے ہتھیار اٹھا سکتے ہیں؟ اس سے بڑا غیر ذمے دارانہ بیان کوئی اور نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ خود نہیں چاہتی کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت روٹی، کپڑا اور مکان کے وعدے پر عمل پیرا ہے، 21 لاکھ گھر بنا کر دے رہے ہیں، 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کورس کروا رہی ہے، آئی ٹی کے معاملے میں ہم تھوڑے پیچھے رہ گئے ہیں، کراچی، جامشورو اور سکھر میں آئی ٹی کورس کروائیں جائیں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں یلو لائن اور بی آر ٹی پر کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے